مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود جھوٹ بولتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا کہنا تھا کہ شریفوں کے جھوٹ کی کوئی حد نہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر لندن میں جائیدادوں کی ملکیت کے انکار کرنے سے لے کر جعلی دستاویز جمع کروانے تک اولاد بھی والد کے نقش قدم پر چلی ہے۔ نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور اسحاق ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر لنک شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اس مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے انہوں نے پاکستان کے لیے " اکنامک ہٹ مین " کا کردار ادا کیا اور پاکستان کو قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود جھوٹ بولتے ہیں نواز شریف نے پاکستان کو قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑدیا ہے۔
News ID 1879668
آپ کا تبصرہ